explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم دو باتیں بتا رہے ہیں، جن کا التزام کرنے والا جنت میں داخل ہوگا۔ 1- زبان کو ایسی باتوں سے محفوظ رکھنا، جن سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔ 2- زنا میں واقع ہونے سے شرم گاہ کی حفاظت کرنا۔ کیوں کہ ان دونوں اعضا سے کثرت سے گناہ ہو جایا کرتے ہیں۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • زبان اور شرم گاہ کی حفاظت جنت میں داخلہ ملنے کا سبب ہے۔
  • زبان اور شرم گاہ کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ دونوں اعضا دنیا و آخرت کی آزمائش کے سب سے بڑے سرچشمے ہيں۔