سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنتی اپنے (اوپر کے) بالا خانوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے تم آسمان میں تاروں کو دیکھتے ہو“۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

جنتیوں کے ان کی فضلیت کے اعتبار سے جنت میں مختلف مراتب ہیں۔ یہاں تک کہ نچلے درجے والے جنتیوں کو اوپر کے درجات والے جنتی ایسے دکھائی دیں گے جیسے تارے ہوں۔