explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ اللہ اپنے کچھ بندوں سے محبت رکھتا ہے، جن میں سے پہلا بندہ متقی یعنی اللہ کے احکام کی تعمیل کرنے والا اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچنے والا شخص ہے۔ اللہ بے نیازی کی شان والے بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جس کی نیازمندیوں کا دائرہ اللہ کی ذات تک محدود ہو۔ وہ دوسرے کسی پر دھیان نہ دیتا ہو۔ وہ اپنے ایسے پوشیدہ حال بندے سے بھی محبت رکھتا ہے، جومتواضع، اپنے رب کی عبادت کرتا ہو، اپنی دنیا و آخرت کے فائدے کی چیزوں میں مشغول رہتا ہو اور اس بات پر کوئی توجہ نہ دیتا ہو کہ اسے کوئی جانے یا اس کی کوئی تعریف کرے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • بعض ایسے اوصاف کا بیان، جن سے اللہ کی محبت حاصل ہوتی ہے۔ یہ اوصاف ہيں، تقوی، تواضع اور اللہ کی دی ہوئی چیزوں پر خوش رہنا۔