اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے دو بڑی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں: 1- جس نے وضو کرتے وقت مسنون طریقے سے مکمل طور پر وضو کیا اور ہر عضو تک کما حقہ پانی پہنچایا، پھر یہ دعا پڑھی: "میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہيں ہے اور محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں، اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہے، اندر داخل ہو جائے۔ 2- جس نے اس طرح مکمل وضو کیا اور اس کے بعد دو رکعت نماز مکمل اخلاص اور خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھی اور اپنى پیشانی اور تمام اعضائے بدن کے ساتھ اللہ کے لئے فروتنى بجالا یا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔