explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ نہ ہو- اور نوبت یہاں تک نہ پہنچے کہ کوئی یہودی مسلمانوں کی نگاہ سے چھپنے کے لیے پتھر کے پیچھے جاکر پناہ لے اور اللہ تعالی پتھر کو قوت گویائی عطا کرے اور وہ مسلمان کو آواز دے کر بتائے کہ اس کے پیچھے یہودی چھپا ہے اور وہ آکر اسے قتل کرڈالے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مستقبل میں واقع ہونے والے کچھ غیبی امور کے بارے میں اسی طرح بتایا ہے، جس طرح اللہ تعالی نے آپ کو معلومات فراہم کی ہے۔ یہ امور لامحالہ سامنے آکر رہیں گے۔
  • آخری زمانے میں یہودیوں کے ساتھ مسلمانوں کی جنگ ہوگی اور یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔
  • دین اسلام قیامت تک باقی اور تمام ادیان پر غالب رہے گا۔
  • اللہ تعالی دشمنوں کے خلاف مسلمانوں کی مدد کرتا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ پتھر کو آخری زمانے میں قوت گویائی عطا کرے گا۔