بزرگ صحابی عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بتا رہے ہيں کہ وہ شدید بارش والی اور تاریک ترین رات میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو ڈھونڈنے نکلے تاکہ آپ لوگوں کو نماز پرھا دیں، تو انہوں نے آپ کو پالیا، تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : تم پڑھو۔ لیکن انھوں نے کچھ نہيں پڑھا۔ تو آپ نے دوبارہ پڑھنے کے لئے کہا۔ اب کى بار عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول! میں کیا پڑھوں؟ جواب میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : {قل ھواللہ احد}، {قل اعوذ برب الفلق} اور {قل اعوذ برب الناس}، ان تینوں سورتوں کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھ لیا کرو۔ یہ سورتیں ہر شر سے تمھاری حفاظت کریں گی اور ہر برائی سے تم کو بچائيں گی۔