explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ نماز کے دوران سجدے کی حالت میں دونوں ہاتھوں کو کس طرح رکھنا چاہیے۔ بتایا کہ دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر اچھے سے رکھ دیا جائے، انگلیاں آپس میں ملی ہوئیں اور قبلہ رو ہوں، دونوں کہنیاں زمیں سے الگ اور پہلوؤں سے ہٹی ہوئی ہوں۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • نماز کی حالت میں دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنا واجب ہے۔ دونوں ہتھیلیاں سجدے کے سات اعضا میں سے دو اعضا ہیں۔
  • زمین سے دونوں بازوؤں کو اٹھائے رکھنا مستحب اور انھیں درندوں کی طرح پھیلانا مکروہ ہے۔
  • عبادت میں نشاط، قوت اور رغبت کا اظہار مشروع ہے۔
  • جب مصلی سجدے کے تمام اعضا کو زمین پر رکھ دیتا ہے، تو ہر عضو عبادت میں مشغول ہو جاتا ہے۔