explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ وہ شخص ہرگز جہنم میں داخل نہيں ہوگا، جس نے فجر اور عصر کی نماز پابندی سے پڑھی۔ ان دونوں نمازوں کا ذکر بطور خاص اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ سب سے بھاری نمازیں ہيں۔ صبح کا وقت نیند کی لذت کا وقت ہوتا ہے اور عصر کا وقت دن کے کاموں اور کاروبار میں مشغول رہنے کا وقت۔ ظاہر سی بات ہے کہ جو ان مشکل اوقات کی نمازوں کی پابندی کرے گا، وہ باقی اوقات کی پابندی بدرجۂ اولی کرے گا۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • فجر اور عصر کی نمازوں کی فضیلت۔ لہذا ان دونوں کی پابندی کرنی چاہیے۔
  • جس نے یہ نمازیں پڑھ لیں، وہ عام طور سے سستی اور ریاکاری سے خالی ہوتا ہے اور عبادت سے محبت رکھتا ہے۔