اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم قسم کھاکر بتا رہے ہیں کہ عیسی علیہ السلام کے اترنے کا وقت بہت نزدیک ہے۔ وہ لوگوں کے درمیان شریعت محمدی کے مطابق انصاف کے ساتھ حکومت چلائیں گے۔ وہ صلیب توڑ دیں گے، جس کی نصاری تعظیم کرتے ہیں، خنزیر کو قتل کريں گے، جزیہ ختم کر دیں گے اور سارے لوگوں کو اسلام قبول کرنے پر آمادہ کریں گے۔ اس وقت مال و دولت کی اتنی بہتات ہوگی, ہر آدمی کے پاس اتنا پیسہ ہوگا اور اتنی برکتیں اتریں گی کہ کوئی مال قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوگا۔