عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "کریم, کریم کا بیٹا, کریم کا پوتا, کریم کا پڑ پوتا, یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام, ہیں"۔ صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

کریم یعنی اعلی اخلاق کا پیکر اور شرف نبوت سے سرفراز، ساتھ ہی خاندان میں تین پیڑھی قبل سے نبوت کا اٹوٹ سلسلہ، نیز خوابوں کى تعبیر کے علم سے مشرف, علم سیات سے بہرہ ور اور اس میں ماہر، اپنی قابل تعریف سیرت کے ذریعے عوام کی بہترین قیادت اور اس پر مستزاد حسن صورت۔ یہ ساری چیزیں جس شخصیت کے اندر یک جا تھیں، اس کا نام ہے اللہ کے نبی یوسف اللہ کے نبی یعقوب کے فرزند, اللہ کے نبی اسحاق کے پوتے, اللہ کے نبی ابراہیم کے پڑ پوتے۔