اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بیان فرما رہے ہيں کہ جب کوئی مسلمان کسی بھی معاملے میں اپنے کسی مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ کیوں کہ انسان کو بدلہ اسی جنس کا دیا جاتا ہے، جس جنس کا اس کا عمل ہوتا ہے۔ اللہ کی پردہ پوشی کا مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن میدان حشر میں لوگوں کے سامنے اس کی کمیوں، کوتاہیوں اور گناہوں پر پردہ ڈال دے گا۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ ان پر اس کا مواخذہ نہ ہو اور اس کے سامنے ان کا ذکر نہ کرے۔