explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ان اسباب میں سے ایک سبب بیان کر رہے ہیں، جو ایمان والوں کے بیچ آپسی رشتے کو مضبوط کرنے اور محبت عام کرنے کا کام کرتے ہیں۔ وہ یہ کہ جب کوئی شخص کسی سے محبت رکھے تو اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت رکھتا ہے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • ایسی خالص محبت کی فضیلت جو اللہ کے لیے رکھی جائے اور جس کے پیچھے کوئی دنیوی مقصد کارفرما نہ ہو۔
  • جس شخص سے اللہ کے لیے محبت رکھی جائے، اسے یہ بات بتا دینا مستحب ہے، اس سے محبت و الفت میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • ایمان والوں کے درمیان آپسی محبت کا فروغ ایمانی اخوت کو مضبوط بناتا ہے اور معاشرے کو بکھراؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔