explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اس بات کی ترغیب دی ہے کہ جو شخص کسی بھی وقت اور کسی بھی مقصد سے مسجد میں داخل ہو، وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔ ان دو رکعتوں کو تحیۃ المسجد کہا جاتا ہے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • بیٹھنے سے پہلے تحیۃ المسجد کے طور پر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
  • یہ حکم اس شخص کے لیے ہے، جو بیٹھنا چاہے۔ لہذا جو شخص داخل ہو اور بیٹھنے سے قبل ہی نکل جائے، وہ اس حکم کے دائرے میں نہيں آئے گا۔
  • جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور اس وقت لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور وہ جماعت میں شریک ہو جائے، تو اسے دو رکعت پڑھنے کی ضرورت نہيں رہے گی۔