explain-icon

شرح

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم لیلۃ القدر کی طلب میں رمضان کے آخری دس دنوں میں پابندی کے ساتھ اعتکاف کیا کرتے تھے۔ وفات تک آپ اسی روش پر قائم رہے۔ آپ کے بعد آپ کی ازواج رضی اللہ عنہن نے بھی اعتکاف فرمایا۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • مسجدوں میں اعتکاف کی مشروعیت۔ حتى کہ عورتیں بھى شرعی ضوابط کے مطابق مسجد میں اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں۔ اور اس شرط کے ساتھ کہ فتنے کا کوئی خطرہ نہ ہو۔
  • نبی صلی اللہ علیہ وسلم پابندی کے ساتھ اعتکاف کرتے تھے۔ اس لیے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت مؤکدہ ہے۔
  • اعتکاف ایک جاری وساری سنت ہے، جو منسوخ نہیں ہوئی۔ کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی بیویوں نے بھی اعتکاف کیا۔