اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھنے والے کو اس بات سے منع کیا ہے کہ اپنے دونوں کندھوں کو ننگا چھوڑ دے اور ان پر کچھ نہ رکھے۔ کیوں کہ دونوں کندھے اگرچہ جسم کے ان حصوں میں داخل نہیں ہیں، جن کو چھپائے رکھنا واجب ہے، لیکن ان کو ڈھانپ لینے کے بعد ستر عورت بہتر طریقے سے ہو جاتا ہے اور یہ اللہ کے سامنے نماز میں کھڑے ہوتے وقت اللہ کی تعظیم کے زیادہ قریب ہے۔