explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خوش خبری دی ہے کہ جس شخص کے قدم اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے غبار آلود ہو گئے، اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کے لیے خوش خبری کہ اسے جہنم کی آگ چھو نہيں سکتی۔
  • غبار اگرچہ پورے جسم میں لگتا ہے، لیکن قدموں کا ذکر اس لیے خاص طور سے کیا کہ اس زمانے میں اگثر مجاہدین پیدل جہاد کرتے تھے اور قدموں میں غبار ہر حال میں لگتا ہی ہے۔
  • ابن حجر کہتے ہیں: جب غبار لگ جانے ہی سے جہنم حرام ہو جاتی ہے، تو اس کا کیا حال ہوگا جو پوری طاقت اور توانائی سے جنگ میں شامل ہو۔