explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس نے آپ پر جھوٹ بولا، یعنی کسی قول یا عمل کی جھوٹی نسبت آپ کی طرف کر دی، اسے اس جھوٹ کے بدلے میں آخرت میں جہنم میں جگہ دی جائے گی۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • جان بوجھ کر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا جہنم میں دخول کا سبب ہے۔
  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا دیگر لوگوں پر جھوٹ بولنے کی طرح نہيں ہے۔ کیوں کہ آپ پر بولی جانے والی جھوٹ کے نتیجے میں دین اور دنیا میں بہت سارے مفاسد ظاہر ہوجاتے ہیں۔
  • پوری چھان بین اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب نسبت کے صحیح ہونے کا اطمینان حاصل کیے بغیر حدیثوں کو عام کرنے کی ممانعت۔