explain-icon

شرح

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ خبر دی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم اس طرح کھلکھلاکر نہيں ہنستے تھے کہ کوا دکھ جائے۔ بس مسکرا دیا کرتھے تھے۔ کوا حلق کے اوپری حصے میں موجود گوشت کے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم جب کسی چيز کو پسند فرماتے یا خوش ہوتے، تو بس مسکرا دیا کرتے تھے آپ کى ہنسى کى کیفیت بس یہی ہوا کرتى تھى۔
  • ابن حجر (اس حدیث کا معنى بیان کرتے ہوئے) کہتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کو اس طرح کھلکھلاکر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ کا سراپا ہنسنے میں محو ہو جائے۔
  • بہت زیادہ ہنسنا اور زور سے قہقہہ لگانا صالحین کی صفات میں سے نہیں ہے۔
  • زیادہ ہنسنے سے لوگوں کے درمیان انسان کا وقار اور اس کی ہیبت ختم ہو جاتی ہے۔
explain-icon

مزید ۔ ۔ ۔