explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم بتا رہے ہیں کہ بندے کا اللہ کے فضل و کرم اور اس کی نعمتوں پر اللہ کی تعریف کرنا ایک ایسی چیز ہے، جس سے اللہ کی خوش نودی حاصل ہوتی ہے۔ اس تعریف کی ایک شکل یہ ہے کہ بندہ کھانا کھائے اور الحمد للہ کہے، اسی طرح پانی پیے اور الحمد للہ کہے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • بندوں پر اللہ کا لطف و کرم ہے کہ وہ روزی بھی دیتا ہے اور تعریف سے خوش بھی ہوتا ہے۔
  • اللہ کی خوش نودی چھوٹے چھوٹے کاموں سے بھی حاصل ہوتى ہے۔ جیسے کھانے اور پینے کے بعد اللہ کی تعریف کرنا۔
  • کھانے اور پینے کا ایک ادب یہ ہے کہ کھانے پینے کے بعد اللہ کی تعریف کی جائے۔