ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’ایک دوسرے سے محبت کرنے کے لیے تحائف کا لین دین کریں‘‘۔ حسن - رواه البخاري في الأدب المفرد وأبو يعلى والبيهقي
explain-icon

شرح

نبی ﷺ نے اس بات کی رغبت دلائی ہے کہ مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ ہدیوں کا تبادلہ کریں، کیونکہ ہدیہ محبت اور قلبی الفت کا سبب بنتا ہے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • ہدیہ دینا مستحب ہے، کیوں کہ نبی ﷺ نے اس کا حکم دیا ہے۔
  • ہدیہ محبت کا سبب ہے۔
  • انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ہر وہ کام کرے جس سے اس کے اور لوگوں کے مابین محبت پیدا ہو، خواہ وہ ہدیہ سے ہو، یا نرم روی سے، یا اچھی گفتگو سے، یا خندہ زنی سے۔