explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت بیان کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کو چھوڑ کر دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نماز سے بہتر ثواب کى حامل ہے۔ یہاں یہ یاد رہے کہ مکہ میں واقع مسجد حرام میں پڑھی گئی نماز مسجد نبوی سے بھی افضل ہے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پڑھی گئی نماز کا اجر وثواب دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی نماز سے کئی گنا زیادہ ہے۔
  • مسجد حرام میں پڑھی گئی ایک نماز ديگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک لاکھ نمازوں سے بہتر ہے۔