explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی جنگ میں ایک مقتول عورت کی لاش دیکھی، تو عورتوں اور چھوٹے بچوں کے قتل کی نکیر فرمائی۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • جنگ میں شریک نہ ہونے والے لوگ، جیسے عورتوں، بچوں اور ان کے حکم ميں شامل دوسرے لوگ، جیسے بوڑھوں اور دنیا سے کنارہ کش لوگوں کو قتل نہيں کیا جائے گا، جب تک کہ یہ لوگ مسلمانوں سے جنگ میں اپنی رائے یا کسی اور طریقے سے مدد نہ کرتے ہوں۔ اگر مدد کرتے ہوں، تو ان کو بھی قتل کیا جائے گا۔
  • عورتوں اور بچوں کے قتل کی ممانعت، کیوں کہ یہ لوگ مسلمانوں سے جنگ نہيں کرتے۔ در اصل اللہ کی راہ میں جنگ کا مقصد برسرقتال لوگوں کی شوکت توڑنا ہے، تاکہ حق کی دعوت تمام لوگوں تک پہنچ سکے۔
  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی رحمت، حتی کہ غزوات اور جنگوں میں بھی۔