explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ اگر آپ کو اپنی امت کے مشقت میں پڑنے کا خوف نہ ہوتا، تو ان پر ہر نماز کے وقت مسواک کو واجب کر دیتے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • اپنی امت پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی شفقت اور اس بات کا ڈر کہ کہیں انھیں مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے۔
  • اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا حکم اصلا وجوب پر دلالت کرتا ہے، جب تک کہ اس کے نفل ہونے کی کوئی دلیل نہ آ جائے۔
  • ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا استحباب اور اس کی فضیلت۔
  • ابن دقیق العید کہتے ہیں: نماز کے وقت مسواک کو مستحب قرار دیے جانے کے پیچھے حکمت یہ ہے کہ نماز اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی حالت ہے۔ اس لیے عبادت کا مقام ومرتبہ ظاہر کرنے کے لیے اسے کمال اور نظافت کی حالت میں ہونی چاہیے۔
  • اس حدیث کے عموم کے اندر روزے دار کا مسواک کرنا بھی داخل ہے، خواہ زوال کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔ جیسے ظہر اور عصر کی نماز کے لیے مسواک کرنا۔