اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے سنہ 10 ھجری کو حجۃ الوداع کے موقعے پر عرفہ کے دن خطبہ دیا۔ اس حج کو حجۃ الوداع اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس موقعے پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے لوگوں کو الوداع کہہ دیا۔ اس موقع پر آپ نے تمام لوگوں کو حکم دیا کہ اپنے رب سے ڈریں، بایں طور کہ اس کے احکام کو بجا لایا جائے اور اس کی منع کی ہوئی چیزوں سے دور رہا جائے۔ پانچ وقت کی نمازیں پڑھیں، جن کو اللہ نے دن ورات میں فرض کیا ہے۔ رمضان مہینے کے روزے رکھیں۔ اپنے اموال کی زکاۃ حق داروں کو دیں اور اس میں بخیلی نہ کریں۔ اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کریں، جب تک کہ وہ اللہ کی معصیت کا حکم نہ دیں۔ جس نے ان کاموں کو انجام دیا، اس کا ثواب دخول جنت ہے۔