explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بتایا کہ جس مرد نے دنیا میں ریشمی لباس پہن لیا اور توبہ کیے بغیر مر گیا، وہ بطور سزا آخرت میں اسے پہننے سے محروم رہے گا۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • ریشم سے مراد خالص قدرتی ریشم ہے۔ مصنوعی ریشم اس حدیث میں شامل نہيں ہے۔
  • مردوں پر ریشمی لباس حرام ہے۔
  • ریشمی کپڑا پہننے کی ممانعت کے اندر اسے بچھانا بھی شامل ہے۔
  • مردوں کے لیے کپڑے میں کچھ ریشم کے استعمال کی اجازت ہے، جس کی چوڑائی دو سے چار انگلیوں سے زیادہ نہ ہو اور کپڑے میں بطور کنارا اور نقش ونگار استعمال ہوا ہو۔