explain-icon

شرح

عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم درج ذیل دو نفل نمازیں پابندی سے اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور انھیں چھوڑتے نہیں تھے: ظہر سے پہلے دو سلام سے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعت اور فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت نماز پابندی سے پڑھنا مستحب ہے۔
  • سنن رواتب کو گھر میں پڑھنا مستحب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بارے میں بتایا۔