علی بن ابی طالب اور معاذ بن جبل رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے اور امام کسی حالت میں ہو تو وہ وہی کرے جو امام کر رہا ہو“۔ صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے آئے اور امام قیام یا رکوع یا سجدے یا قعود (بیٹھنے) کی حالت میں ہو تو تمہیں چاہیے کہ قیام یا رکوع وغیرہ میں امام کی اتباع کرو، امام کے کھڑے ہونے کا انتظار نہ کرو جیسا کہ عام طور پر لوگ کرتے ہیں۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • بعد میں آنے والے کے لیے امام کے ساتھ داخل ہونے کی مشروعیت، چاہے وہ امام کو نماز کے جس حصے میں پائے۔ اس میں رکوع، سجود اور قعود کی تفریق نہیں ہے۔
  • بعد میں امام کے ساتھ شامل ہونے والا رکوع پانے کی صورت میں رکعت پانے والا سمجھا جائے گا، جیسا کہ دیگر نصوص سے ثابت ہے۔