ابو امامہ رضي الله عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:”لوگوں میں سے اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہے، جو ان میں سے سلام کرنے میں پہل کرتا ہے“۔ ترمذی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: آپ ﷺ سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! جب دو افراد آپس میں ملتے ہیں، تو کون سلام میں پہل کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو دونوں میں اللہ سے زیادہ قریب ہوتا ہے“۔ صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔