اس حدیث میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بتا رہے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر شادی شدہ زانی کو حد کے طور پر سو کوڑے لگائے اور پورے ایک سال تک کے لیے شہر بدر کردیا اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما نے بھی اسی پر عمل کیا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ شہر بدری حد کے تابع ہے، اس کا ایک حصہ ہے اور منسوخ نہیں ہے، کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی اس پر عمل ہوتا رہا ہے۔