explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے امانت کی قسم کھانے سے منع اور خبردار کیا اور بتایا کہ ایسا کرنے والا ہم میں سے نہيں ہے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کی قسم کھانا حرام ہے، جس میں امانت کی قسم کھانا بھی شامل ہے۔ امانت کی قسم کھانا شرک اصغر ہے۔
  • امانت کے اندر اطاعت، عبادت، ودیعت، نقد اور امان سب داخل ہیں۔
  • قسم اسی وقت منعقد ہوگی، جب اللہ کی، اس کے کسی نام کی یا اس کی کسی صفت کی کھائی جائے۔
  • خطابی کہتے ہيں: یہ کراہت اس بنا پر ہو سکتی ہے کہ شارع نے اللہ اور اس کی صفات کی قسم کھانے کا حکم دیا ہے اور امانت اس کی صفت نہيں، بلکہ اس کا ایک حکم اور اس کی جانب سے فرض کردہ ایک فریضہ ہے۔ لہذا اس سے منع کر دیا گیا، کیوں کہ یہ اللہ کے اوامر وفرائض اور اسما وصفات کو برابر قرار دینا ہے۔