علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمیں ہر حال میں قرآن پڑھایا کرتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ جنبی ہوتے۔ حسن - رواه أبو داود والترمذي والنسائي وابن ماجه وأحمد
explain-icon

شرح

نبی ﷺ اپنے صحابہ کو ہر حال میں قرآن کی تعلیم دیتے اور پڑھاتے تھے، سوائے اس کے کہ آپ اپنی اہلیہ سے جماع کی وجہ سے حالتِ جنابت میں ہوتے۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • جنبی کے لیے غسل کیے بغیر قرآن پڑھنا جائز نہیں ہے۔
  • عمل کے ذریعہ تعلیم۔