ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مسلم بندہ پر (حکمران کی بات) سننا اور ماننا لازم ہےخواہ وہ بات اسے پسند ہو یا نا پسند، الا یہ کہ اسے معصیت (گناہ) کا حکم دیا جائے۔ چنانچہ جب اسے معصیت کا حکم دیا جائے تو پھر نہ سنے اور نہ اطاعت کرے“۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

اس حدیث میں حکمران جن باتوں کا حکم دے اس میں اس کی سمع و طاعت کے وجوب کا بیان ہے چاہے اس کا حکم ہمیں پسند ہو یا ناپسند، ماسوا اس صورت کے کہ وہ کسی معصیت (گناہ کرنے) کا حکم دے۔ تو صرف اس معصیت (گناہ) کے سلسلے میں اس کی کوئی سمع و طاعت نہیں ہو گی۔