عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے دشمن کے علاقے میں قرآن کریم لے جانے سے منع فرمایا ہے۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

نبی ﷺ نے قرآن کریم لے کر کفار کے علاقوں کی طرف جانے سے منع فرمایا، جو اسلام کو نہیں مانتے؛ تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہاں اس کی بے حرمتی ہوجاۓ۔ البتہ جب غالب گمان یہ ہو کہ بے حرمتی نہیں ہو گی، تو پھر اس کا لے جانا جائز ہے۔