معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تم لوگوں کی پوشیدہ باتوں کے درپے ہوگے تو تم انہیں بگاڑ کر رکھ دو گے یا انہیں بگاڑنے کے کگار پر ہوگے۔ صحیح - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

اگر تم مسلمانوں کے پوشیدہ امور کی ٹوہ میں لگو گے یعنی ازراہ تجسس ان کے حالات جاننے کی کوشش کرو گے، ان کی اُن برائیوں اور عیوب کے درپے ہوگے جنہیں وہ چھپاتے ہیں اور انہیں افشاء کر دو گے تو اس طرح کر کے تم ان کی رسوائی کا سبب بنو گے اور ان کا پردہ چاک کر کے رکھ دو گے جس سے ان کی حیاء میں کمی واقع ہو گی اور یوں وہ اس طرح کے گناہوں میں اور بھی زیادہ جری ہوجائیں گے اور ان کا کھلم کھلا ارتکاب کریں گے حالانکہ اس سے پہلے وہ چھپ کر یہ گناہ کیا کرتے تھے جن کا صرف اللہ تعالی کو علم ہوتا تھا۔