کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ: ”بے شک ہر امت کا کوئی فتنہ ہوتا ہے“ فتنہ وہ چیزیں ہیں جن میں انسان کو آزمایا اور پرکھا جاتا ہے۔ ”اور میری امت کا فتنہ مال ہے“ کیوں کہ مال آخرت سے رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے اور مال کے ساتھ مشغول ہونا انسان کو اطاعت سے غافل کر دیتا ہے اور آخرت کو بھلا دیتا ہے۔