explain-icon

شرح

اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے خبر دی ہے کہ جس نے فرض نماز ادا کرنے کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی، اسے موت کے علاوہ کوئی چيز جنت میں جانے سے روک نہیں سکتی۔ آیۃ الکرسی سے مراد سورۂ بقرہ کی یہ آیت ہے : "اللہ تعالیٰ ہی وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جو زنده اور سب کا تھامنے واﻻ ہے، جسے نہ اونگھ آئے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے؟ وه جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے۔ اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاﻇت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے۔ وه تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔" [سورۂ بقرہ : 255]

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • اس عظیم آیت کی فضیلت، جو اللہ کے اچھے اچھے ناموں اور بلند صفات پر مشتمل ہے۔
  • اس عظیم آیت کو ہر فرض نماز کے بعد پڑھنا مستحب ہے۔
  • اچھے اعمال دخول جنت کا سبب ہيں۔