جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان اس مسئلے پر اختلاف ہو گیا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے؟ اس صورت حال میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کو اسی جگہ دفن کر دو، جہاں آپ کی وفات ہوئی ہے۔ بعض روایتوں میں ہے کہ ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے : سارے نبیوں کا انتقال انھیں جگہوں میں ہوا ہے، جہاں وہ دفن ہونا پسند کرتے تھے۔