امّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہيں: محمد ﷺ کے اہل خانہ ، جب سے وہ مدینہ آئے، مسلسل تین راتیں گندم کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی، یہاں تک کہ آپ کی روح قبض کرلی گئی۔ صحيح - متفق عليه
explain-icon

شرح

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بتا رہی ہیں کہ نبی ﷺ کے گھر والوں نے، جب سے وہ مدینہ آئے، مسلسل تین راتیں گندم کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہوگئی۔

explain-icon

حدیث کے کچھ فوائد

  • نبی ﷺ اور آپ کے اہل خانہ کی تنگ دستی کا بیان، کیونکہ اصل زندگی تو آخرت ہی کی زندگی ہے۔
  • ابن حجر کہتے ہیں: بظاہر ان کے اکثر شکم سیر نہ ہونے کی وجہ ان کے پاس چیزوں کی قلت تھی۔ حالانکہ کبھی انہیں کچھ مل بھی جاتا تھا، لیکن وہ خود پر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے۔