ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے غلام کو کسی ناکردہ جرم کی پاداش میں مارا یا اسے طمانچہ رسید کیا، تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ وہ اسے آزاد کر دے“۔ صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔