انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین نابالغ بچے وفات پاجائیں، اسے اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کردے گا“۔ صحیح - اسے امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

کسی مسلمان کے تین چھوٹے بچوں کا سن بلوغ کو پہنچنے سے پہلے وفات پا جانا، چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں، اس کے لئے دخول جنت کا سبب ہوتا ہے۔