جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے، وہ زانی ہے“۔ حَسَنْ - اسے ابنِ ماجہ نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام احمد نے روایت کیا ہے۔ - اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر شادی کر لے، تو اس کی شادی صحیح نہیں ہے، بلکہ اس کا عقد فاسد اور اس کا حکم زانی کا حکم ہے۔ اسی وجہ سے اس کا نکاح فسخ کر دینا اور جس سے عقد ہوا ہے، اس کے اور غلام دونوں کے درمیان تفریق کر دینا واجب ہے؛ کیوں کہ غلام کے لیے خود سے شادی کرنا ممکن نہیں ہے۔