ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مرد عورت کی چار زانوؤں کے بیچ بیٹھے، پھر مجامعت کرے، تو غسل واجب ہو گیا“۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگرچہ انزال نہ بھی ہوا ہو“۔ صحیح - اسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ - متفق علیہ