ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے بڑے بزرگ گواہی اور عہد کا لفظ زبان سے نکالنے پر ہمیں مارتے تھے۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

یہ اثر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ بعضِ سلف اپنے بچوں کو بکثرت عہد اور وعدہ کرنے سے منع فرماتے تھے تاکہ وہ اس عہد اور وعدے کی خلاف ورزی کے سبب گناہگار نہ ہو جائیں، اسی طرح گواہی کا مسئلہ ہے تاکہ گواہی کے متعلق بچے لاپرواہی نہ برتے۔