جب بندہ ایک بالشت اپنے رب سے قریب ہوتا ہے تو اللہ ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہے، اور جب بندہ اور زیادہ اپنے رب کے قریب ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ اس سے قریب ہوتا ہے۔ جب بندہ اپنے رب کے پاس آتا ہے تو اللہ دوڑ کر اس کے پاس آتا ہے۔ قریب ہونا اور آنا دونوں صفات اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت ہیں۔ ہم بغیر تکییف و تمثییل کے اور بغیر تحریف و تاویل کے ان پر ایمان لاتے ہیں۔