اللہ تعالی دو ایسے آدمیوں کو دیکھ کر مسکراتا ہے جو دونوں ہی جنت میں جائیں گے۔ بایں طور کہ مسلمان اللہ کے دین کی سربلندی میں لڑ رہا ہو گا کہ ایک کافر اسے قتل کر دے گا اور وہ جنت میں چلا جائے گا۔ پھر اللہ قاتل کو توبہ کی توفیق دے گا اور وہ مسلمان ہو جائے گا اور پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہوا وہ بھی شہید ہو جائے گا۔