انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی وفات سے پہلے اپنے ارد گرد کی قوموں کے بادشاہوں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے خطوط لکھے۔ چنانچہ آپ ﷺ نے کسری کو لکھا، جو فارس کے ہر بادشاہ کا لقب ہے، قیصر کو لکھا، جو روم کے ہر بادشاہ کا لقب ہے اور نجاشی کو لکھا، جو حبشہ کے بادشاہوں کا لقب ہے۔ آپ ﷺ نے لوگوں پر مسلط ہر جابر وقاہر بادشاہ کو بھی خط لکھا، انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جس نجاشی کو خط لکھا گیا تھا وہ، وہ نجاشی نہیں تھا جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا، جن کی وفات ہوئی اور جن کی نبی ﷺ نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی تھی۔