انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زندہ جانوروں کو باندھ کر مارنے سے منع فرمایا۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

انس رضی الله عنہ بیان کر رہے ہیں کہ نبی ﷺ نے اس بات سے منع کیا کہ جانوروں کو اس مقصد کے لیے باندھا جائے کہ ان پر تیراندازی وغیرہ کرکے انہیں مار دیا جائے۔ آپ ﷺ نے اس سے اس لیے منع کیا کیونکہ اس سے جانور کو تکلیف ہوتی ہے۔