ابو علی طلق بن علی رضی الله عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے بلائے تو اسے فوراً آنا چاہیے اگرچہ وہ تنّور (روٹی وغیرہ پکانے کی بھٹی) پر ہو“۔ صحیح - اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
explain-icon

شرح

جب شوہر اپنی بیوی کو ہمبستری کے لیے بلائے تو اس پر یہ واجب ہے کہ اس کی بات کو قبول کرے اگرچہ وہ ایسے کام میں مشغول ہو کہ اس کے علاوہ وہ کام کوئی نہ کر سکے، جیسے کہ وہ روٹی، یا کھانا پکا رہی ہو۔