سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کی مجلس مبارک کی طرف آ رہے تھے۔ جب نبی ﷺ نے انہیں دیکھا تو فرمایا: یہ میرے ماموں ہیں جن پر مجھ فخر ہے۔ کوئی مجھے اپنا ماموں دکھائے تاکہ معلوم ہوجائے کہ میرے ماموں جیسا کوئی ماموں نہیں ہے۔ سعد بن وقاصرضی اللہ عنہ قبیلہ بنی زھرہ میں سے تھے اور نبی ﷺ کی والدہ بی بی آمنہ بھی بنی زھرہ سے تھیں۔ سعد رضی اللہ عنہ بی بی آمنہ کے رشتہ دار تھے اور ماں کی طرف کے رشتہ دار ماموں ہوا کرتے ہیں۔