عبد الله بن عمر رضي الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(روز قیامت) تمام لوگ رب العالمین کے روبرو کھڑے ہوں گے یہاں تک کہ ان میں سے کچھ اپنے آدھے کانوں تک پسینے میں ڈوبے ہوں گے“۔ صحیح - متفق علیہ
explain-icon

شرح

لوگ اپنی قبروں سے اٹھ کر رب العالمین کے روبرو کھڑے ہوں گے تاکہ وہ ان کو (ان کے اعمال کا) بدلہ دے یہاں تک کہ ان میں سے کچھ کے کانوں کے نصف تک پسینہ پہنچ رہا ہو گا۔